جیکب آباد؛سابق صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل ہونیوالے حافظ معظم نوناری کے ورثاءسے اظہار تعزیت

51

 

جیکب آباد،21 اکتوبر( اے پی پی ): سابق صوبائی مشیر اعجاز خان جکھرانی کی ٹھل آمد،ڈکیتی کے دوران مزاحمت میںکرنے پر قتل ہونے والے حافظ معظم نوناری کے ورثاءسے تعزیت کی۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک ماہ قبل ڈکیتی کے دوراں مزاحمت کرنے پر قتل ہونے والے حافظ معظم نوناری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دھرنا جاری ہے۔

سابق صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز جکھرانی تعزیت کرنے کیمپ پہنچ کر مقتول کے ورثاء سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی،اس موقع پر میر اعجاز جکھرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کے قاتل جوبھی ہیں ان کو گرفتار کرکے سزا ملنی چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی خود شہیدوں کی پارٹی ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو بھی شہید کیا گیا,ہم مقتول کے ورثاءکے ساتھ ہیں,پیپلز پارٹی شہید معظم نوناری کے قاتلوں کو جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔شہید معظم نوناری کے واقعہ پر میں آئی جی سے بات کرونگا،تحصیل ٹھل میں یہ دوسرا واقعہ ہے،مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مکمل شہری ایک دوسرے کا ساتھ دے کر مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہیں جوکہ یہ شعور کی علامت ہے،ٹھل کی عوام نے مجھے ہمیشہ ووٹ کیا ہے،اب ان کی مدد کرنا میرا بھی حق بنتا ہے، انشاء اللہ جلد قاتل گرفتار ہوجائیں گے۔