اوکاڑہ،28اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدائیت پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی ، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقاراکبر نے مِلک شاپ،کریانہ شاپ اور سبزیوں کی دکانوں پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا ،صارفین کو مقررہ نرخوں سے زائد پراشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ہزار 5سو روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔
سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر نے کہا کہ گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں صارفین کی کسی صورت حق تلفی ہونے نہیں دیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد پراشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی۔











