اوکاڑہ؛ جامعہ اشرفیہ کے بچوں کیجانب سے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی

45

اوکاڑہ،28اکتوبر(اے پی پی): جامعہ اشرفیہ کے ننھے طلبہ کیجانب سے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی جس کی قیادت قاری قدیر نے کی۔ ریلی میں طلبہ نے بینرز،پوسٹرز کتبے اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ریلی رحمان کالونی سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے گزر کر  پریس کلب چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک بچوں کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف حکومت کو فوری اور سخت فیصلہ کرنا ہو گا۔