نوشہرہ ورکاں ،28 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل نےنوشہرہ ورکاں میں دورہ کیا اور تحفظ صارف کونسل تحصیل نوشہرہ ورکاں کے پلیٹ فارم سے مٹو بھائی کے روڈ پر نجی مارکی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا ہے گوجرانوالہ میں شاہراہوں تعمیر نو جاری ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی عنایت سے گوجرانوالہ اور نوشہرہ ورکاں میں بیشتر منصوبے دیے گئے ہیں اور گوجرانوالہ کے فنڈز سے 30 فیصد فنڈ نوشہرہ ورکاں کی سکیموں پر صرف ہو رہا ہے۔
انہوں نے تقریب کے مقاصد کے نقطہء نظر سے کہا ہے کہ صارفین کو جن تحفظات کا سامنا ہے اسے دور کیا جائے اور تجارتی مراکز میں ریٹ لسٹیں آویزاں کیے جانے گرانفروش اور اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی بر وقت ایکشن لیکر صارفین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردو نوش کو مارکیٹ میں فرخت یقینی بنائی جائے اسلیے کہ معاشی نظام صارف کے دم خم سے ہے۔











