بہاولنگر؛ فوڈ اتھارٹی کا سنیکس یونٹ پر چھاپہ،40 کلو مس لیبلنگ پاپڑ تلف

33

بہاولنگر،28اکتوبر(اے پی پی): ضلع بہاولنگر کی سب سے بڑی تحصیل ہارون آباد میں بچوں کی خوراک میں جعلسازی کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نرغے میں آگئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سبزہ زار ہاؤسنگ سکیم ہارون آباد میں سنیکس یونٹ پر چھاپہ مار کر 40 کلو مس لیبلنگ پاپڑ اور 6 کلو  جعلی پیکنگ مٹیریل تلف کر دیا اور  پاپڑ یونٹ کے مالکان کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، چھاپہ کے وقت سنیکس یونٹ مالکان پاپڑ کی جعلی پیکنگ کر رہے تھے، صحت وصفائی کے اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا تھا اس سلسلہ میں آئل کی تبدیلی کا بھی سنیکس یونٹ مالکان کے پاس کوئی واضح ریکارڈ نہ تھا ۔