مری؛ ڈپٹی کمشنر کا یونین کونسل پھگواڑی کادورہ ، گرلز کالج ،آر ایچ سی، مڈل سکولوں کا معائنہ کیا

15

مری،28اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے یونین کونسل پھگواڑی کادورہ کیا اور دورہ کے دوران  گرلز کالج ،آر ایچ سی، مڈل سکولوں کا معائنہ  کیا۔

گرلز کالج کی پرنسپل نے بلڈنگ کے کچھ حصوں کا معائنہ کرایا، بلڈنگ میں شگاف پڑے ہوئے تھے، دیواروں کے حصوں میں بھے شگاف  تھے،  اس پر ڈی سی مری نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد عمارت کے لیے فنڈز دیے جائیں گے اور بلڈنگ کو بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مختلف سکولوں کے  دورے کے دوران ہدایت کی کہ سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے۔انہوں نے عمارت کے معیار کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے  آر ایچ سی پھگواڑی کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ  کیا ، اہلیان  علاقہ کےمسائل سنے   اور ڈاکٹر، نرسس  اور ادویات کی کمی کو پورا  کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے  یونین کونسل پھگواڑی کے مسائل کو  ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مری ،ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر عباسی ، نمبردارظفر عباسی سہراب عباسی ، عابد عباسی راجہ جنید انجم ، نمبردار اتفاق عباسی ، اور ظمیر عباسی بھی انکے ہمراہ تھے۔