ملتان،4 اکتوبر،( اے پی پی): پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،ماہِ ستمبر میں صوبہ بھر میں پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 18 لاکھ 79 ہزار 2 سو 91 افراد اور 10 لاکھ 11 ہزار7 سو 69 گاڑیوں کو چیک کیا۔
پنجاب بھر کی شاہرات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 56 ہزار 7 سو 62 ای چالان کیے گئے۔ شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر گزشتہ ماہ پی ایچ پی نے5537 ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے۔پی ایچ پی نے گیس سلنڈر کے استعمال پر 834مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور429 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جن میں کیٹگری” اے” کے 33 اور کیٹگری ” بی” کے 386 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔
311 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 100 مقدمات درج کیے گئے اور 07 کلاشنکوف، 20 رائفلیں اور 73 پسٹل برآمد کیے۔280 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد جن میں 10کاریں، 264 موٹر سائیکلیں اور 06 دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔
پنجاب بھر کی شاہرات پر مشکلات کا شکار 5008 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، 523 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کرکے ٹریفک کے بہاو کو بہتر بنایا گیا،77 گمشدہ بچوں کو انکے والدین سے ملوایا گیا،مختلف حادثات میں مضروب ہونیوالے 197 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
منشیات فروشوں سے 1947 لیٹر شراب، 17472 گرام چرس، 700 گرام حشیش اور 524 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم نے افسران و اہلکاروں کو مزید تندہی و جانفشانی کے ساتھ فرائضِ منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے عوام کے جان و مال کے تحفّظ اور بے لوث خدمت پر زور دیا اور خدمت کو ہی پنجاب ہائی وے پٹرول کا نصب العین قرار ٹھہرایا











