میرپورخاص۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):بجلی چوری کی روک تھام ، بجلی کی شکایت کے فوری ازالے کے لیے حیسکو میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص سٹیزن مانیٹرنگ ایپ کا اجراءکر دیا گیا۔
حیسکو میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص شہر کو لوڈشیڈنگ فری زون بنانے کے سلسلے میں بجلی چوری کی روکتھام ، بجلی کی شکایات اور مسائل کے فوری حل کے لئے میرپورخاص سٹیزن مانیٹرنگ ایپ کا اجراءکر دیا گیا ہے ۔
اجرک کلب ہال میں اجراءکے موقع پر اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب ، چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو رمیش کمار ، حیسکو ترجمان محمد صادق کبر ، پی آئی ٹی سی کے سلمان ، میڈم انعم طارق ، ٹاون کمیٹی چیئرمین ، انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمٰن شیخ ، جنرل سیکریٹری آمین میمن اور معززین شہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر حیسکو ترجمان محمد صادق کبر نے کہا کہ اس ایپ بنانے کا مقصد لوگوں کے بجلی کے متعلق شکایات کے فوری ازالے اور بجلی چوری کے روکتھام اور سہولتاکاروں اور پرائیویٹ لوگوں کے خلاف فوری کاروائی کرنا ہے تاکہ عوام کو بجلی کی ترسیل ممکن ہو سکے۔











