نوشہرہ ورکاں؛پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تربیتی کنونشن کا انعقاد

31

نوشہرہ ورکاں،20 اکتوبر( اے پی پی ): پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تربیتی کنونشن یوسف مارکی میں منعقد ہوا جس سے ڈویژن صدر حمید الحسن، ضلعی صدر چوہدری امتیاز احمد ورک، ضلعی نائب صدر راشد علی سندھو، سٹی صدر گلزار احمد تھابل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلامی نظام کا نفاذ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بنیادی مقصد ہے، پاکستان اسلام کے نام پر ان گنت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس ملک کو ہم نے اسلام کا گہوارہ بنانا ہے ۔ہمارا منشور ہر شہری کو تعلیم صحت روزگار اور انصاف کی بلاتفریق فراہمی ہے ،ہماری جماعت جمہوریت شخصی آزادی، مساوات اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔ ان مقاصد کے حصول کے لئے ہم اپنے قائد حافظ سعید احمد کی قیادت میں کوشاں ہے ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں عوامی فلاح کے لیے سیکڑوں پراجیکٹ چلا رہی ہے ،جس سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں، آپ نے یہ پیغام ہر شہر ہر گاوں  محلے اور ہر فرد تک پہنچانا ہے۔

 نوشہرہ ورکاں میں نجی مارکی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پہلی تعارفی انتخابی میٹنگ میں این سے 81 سے امیدوار چوہدری امتیاز احمد ورک،پی پی 69 سے امیدوار ثناء اللہ ، راشد علی سندھو نائب صدر ضلع گوجرانوالہ، اشفاق احمد ورک ،بابر علی ورک اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر چوہدری امتیاز احمد ورک اور راشد علی سندھو کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ پاکستان دوست اچھے لوگوں کے انتخاب کے لیے استعمال میں لائیں، پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوشہرہ ورکاں کی قیادت میٹنگ ہال پہنچی تو نوجوانوں نے انکا والہانہ استقبال کیا۔