نوشہرہ ورکاں؛دو بھائیوں کا قتل ،عدالت نے مجرموں کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنا دیا

34

نوشہرہ ورکاں،15 اکتوبر( اے پی پی ): دو بھائیوں کے قتل کے مجرموں کو سزائے موت اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اشرف گوندل کی عدالت نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے دوجواں سالہ سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمہ نمبر248/20کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان ذوالفقار اورمحسن ساکن پرتھی پورکو سزائے موت اور دس دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔

 قاتل باپ بیٹے نے تین سال قبل غلام دستگیر ورک سابق نائب ناظم یوسی بدورتہ کے دو جواں سالہ بیٹوں اللہ توکل ورک اور اسماعیل ورک کو معمولی تنازعہ پر کھیتوں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ مقتولین کے والد غلام دستگیر ورک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کے قتل کے مقدمہ کے فیصلے پر مطمئن ہے اور توقع تھی کہ اسے عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔