نوشہرہ ورکاں؛ مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کی موت کسی سانحہ سے کم نہیں،ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این

38

نوشہرہ ورکاں،15 اکتوبر( اے پی پی ): سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کی موت کسی سانحہ سے کم نہیں، سارے شہر کے دوست اور ملنسار شخصیت دکھ سکھ کے ساتھی تھے اور شہر بھر کے تجارتی مراکز کا بند رہنا عوام سے بے پناہ محبت کی دلیل ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نے شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کی وفات اور تدفین کے دوسرے روز قلعہ دیدار سنگھ میں انکے بھائیوں بیٹوں اور عزیزوں سے تعزیت کے موقع پر کیا۔

 انکا کہنا تھا کہ شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے اور ملزمان زیادہ دیر آزاد نہیں رہیں گے۔شیخ یعقوب بہلولیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے عوام کا تانتا بندھا ہوا ہے اور سابق ایم پی اے محمد فاروق تارڑ ،امان اللہ وڑائچ ،ڈاکٹر شیخ مظفر، چوہدری محمد اشرف وڑائچ، امیر ابرار احمد ،حافظ آباد گوجرانوالہ سے ضلعی انتظامیہ اور گیپکو کے ریجنل وسرکل آفیسران سول سوسائٹی کے ارکان نے غمزدہ گھرانے کے افراد سے تعزیت کی۔