پیر محل،26 اکتوبر(اے پی پی ): گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں طلباءکو پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم ، نجی تنظیم کی جانب سے سکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا گیا ہے ۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے کیا،افتتاحی تقریب میں سابق تحصیل نائب ناظم چیئرمین خدمت خلق محمد طارق سمیت دیگران نے شرکت کی۔ افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سکول میں پودا بھی لگایا اوراسسٹنٹ کمشنرنے سکول میں کلاسوں رومز کا دورہ کیا ، صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔واٹر فلٹریشن پلانٹ سے روزانہ 3 ہزار لیٹر صاف پانی میسر ہو گا،واٹر فلٹریشن پلانٹ کلثوم ویلفیئر فاونڈیشن اور چوہدری خالد سردار کی جانب سے عطیہ کیا گیا۔











