کشمیر اور فلسطین کے حالات دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں، مشعال حسین ملک

33

لاہور۔10اکتوبر  (اے پی پی):وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں آزادی اظہار پر پابندیاں ہیں،وہاں کے حالات دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں،ہم انسانیت کے مختلف پہلوئوں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزیہاں لاہور میں انسٹیٹوٹ آ ف کلچر میں سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر میں خواتین کو با اختیار بنانے اور انسانی حقوق کے فروغ میں یونیورسٹیوں کے اہم کردار  کے حوالہ سے تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعظم کی خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے خطاب میں مساوی دنیا کی تعمیر میں تعلیم کی طاقت پر زور دیا  اور کہا کہ یونیورسٹی مثبت سماجی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے معماروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ ایک حسا س اور مضبوط طبقہ ہے،وہ بذا ت خود بھی ایک آرٹسٹ ہیں،آرٹسٹ کو چا ہیے کہ وہ  اپنی تخلیق سے دنیا کے مسا ئل کو سا منے لائے اور اپنے کا م کے ذریعے کشمیر اور فلسطین میں ہو نے والی نا انصا فیوں کو اجا گر کرے۔انہو ں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین دو نوں حل طلب تنا ز عات ہیں،مقبوضہ کشمیر میں جہاں جا نی و ما لی نقصا ن ہورہا ہے ، وہاں  بھارت کشمیر کی ثقافت اور کلچر کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی نے شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ایک طالب نے اپنی ہاتھ سے بنائی شال مہمان خصوصی کو پیش کی۔تقریب سے محمد فیصل جنجوعہ نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں طلبا، فیکلٹی اور ماہرین کے درمیان اہم مسائل سے متعلق چیلنجوں اور مواقعوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔سیمینار کے دوران انسانی حقوق اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کے عزم پر بھی روشنی ڈالی گئی۔تقریب میں وائس چا نسلر سمیت ڈینز،ایچ او ڈینز،فیکلٹی اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔