گوجرانوالہ؛گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 38ویں روزبھی جاری ، مزید 33 بجلی چور پکڑے گئے

34

گوجرانوالہ،15 اکتوبر( اے پی پی ): گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 38ویں روزبھی جاری ، مزید 33 بجلی چور پکڑے گئے،23 لاکھ43 ہزارروپے کے جرمانے، پکڑے جانے والوں کی تعداد 1904 ہوگئی ہے ۔

 اب تک تمام بجلی چوروں کو16 کروڑ25 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے، 72 زرعی ،10 صنعتی، 60کمرشل اور1761 گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آئے،بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئیں۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں۔شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔