اوکاڑہ؛ون ڈش کی خلاف ورزی پردوشادی ہالز کے مالکان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ

33

 

اوکاڑہ،11نومبر(اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ کے ہمراہ متعدد شادی ہالز کی چیکنگ کے دوران ون ڈش کی خلاف ورزی پر  دو نجی  شادی ہالز کے مالکان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ شادی بیاہ میں دکھاوے اور فضول خرچی کا بڑھتا رجحان معاشرتی برائی کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، ہمیں اسلام کے زریں اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے شادی بیاہ کی رسومات میں سادگی اختیار کرنی چاہیئے۔