کراچی،08نومبر(اے پی پی ):عظیم مفکر شاعر سیاستدان اور قانون دان ڈاکٹر علامہ اقبال کا 146 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں میں یوم اقبال کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیے گئے، بچوں نے علامہ اقبال کی تصویر میں رنگ بھر کر تصور پاکستان کے خیال کو اجاگر کیا، ان کے اشعار پڑھے اور تحریک پاکستان میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی، اساتذہ کی جانب نے یوم اقبال کی مناسبت سے بچوں کو خصوصی لیکچر دیے گئے۔











