قراقرم ایجوکیشنل ایکسپو،طلباوطالبات نے ماڈلز کے ذریعے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگرکیا

13

 گلگت،08نومبر(اے پی پی ):گلگت بلتستان جہاں اپنی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا میں  ایک الگ مقام رکھتا ہے ، وہاں گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات بھی کسی سے کم نہیں، طلباء وطالبات کے صلاحیتوں کو نکھارنے اور چھپے ہوئے ہنر کو دنیا کے سامنے لانے کے حوالے سے ہر سال کی طرح اس سال بھی قراقرم ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد سٹی پارک مقام پر ہوا جہاں ضلع بھر سے سکول کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبا وطالبات نے مختلف مقابلوں حصہ لیا۔

طلباوطالبات نے ماڈلز کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں ،معاشرتی مسائل، زندگی کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا ، تقریب کے آکر میں  مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کو شییڈ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

طلباء وطالبات نے قراقرم ایجوکیشنل ایکسپو کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یہی امید لگائی کہ حکومتی سطح پر مزید اسطرح کے ایجوکیشنل ایکسپوز کروائے جائیں تاکہ طلباء وطالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ  مثبت سرگرمیوں سے حصہ لینے کا موقع میسر آئے۔