ڈیرہ بگٹی  میں کھلی کچہری کاانعقاد،اسسٹنٹ کمشنر کی عوام کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

12

ڈیرہ بگٹی، 11 نومبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر میر کامران احمد رئیسانی کی سربراہی میں ڈیرہ بگٹی  میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں عوام نے اپنے چھوٹے بڑے مسائل بیان کئے، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی نے سب کے مسائل سنے اور عوام کو یقین دلایا کہ آپ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسئلے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کے دروازے کھلے ہیں عوام کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو وہ بلا جھجک ہمارے پاس آئے ہماری اولین ترجیح یہی ہوگی کہ عوام کو انصاف ملے۔  اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی نے تمام ضلعی آفیسران کو  ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل جو حل طلب ہیں وہ فوری حل کروائیں آخر میں  ڈیرہ بگٹی کے عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی کا شکریہ ادا کیا ۔