نوشہرہ ورکاں،گرج چمک  اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش،سردی کے موسم کا آغاز

20

نوشہرہ ورکاں،11 نومبر(اے پی پی): گوجرانوالہ ریجن و تحصیل  نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں گزشتہ رات  گرج چمک  اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے برسنے سے ماحول خوشگوار ہو گیا،جس کے ساتھ ہی سردی کے موسم کا آغاز ہو گیا۔

حالیہ  بارش جہاں سموگ ،کھانسی ،دمہ، نزلہ زکام ،ودیگر بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بنے گی وہاں پودوں اور عمارتوں پر پڑا  کئی ماہ کا گردو غبار بھی دہل گیا اور پودوں کی سر سبز رنگت نکھرنے لگی ہے جبکہ علاقہ میں دھان کی کٹائی اور گندم کی بوائی جہاں ایک ہفتہ تاخیر میں چلی گئی وہاں حالیہ سیزن میں بارشوں کے تسلسل سے جہاں کھیتوں میں کھڑی دھان کا کاشتکار کو خسارہ ہوا ہے وہاں کھلے میدانوں میں خشک کرنے کے لیے پڑی دھان کی فصل بھی نقصان سے دو چار ہو چکی ہے اور مجموعی طور پر کاشتکار اور آڑھتی کروڑوں روپے کے خسارے کا شکار ہو چکا ہے اور گندم کے بعد دھان کا سیزن بھی زمیندار کاشتکار کے لیے کچھ اچھا نہیں رہا جبکہ ملک کے مختلف علاقوں کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی ہونے والی بارش کی سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور بارش سے آلودگی،سموگ کا  یکسر خاتمہ فضا دھول سے پاک اور مختلف موذی امراض  میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی  شمالی علاقہ جات میں برف باری اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ژالہ  باری و بارش سے موسم  سرما کا آغاز ہو گیا ہے اور گرم لباس اور چادروں کا استعمال شروع ہو چکا ہے۔