رمضان المبارک میں عوام کے معاشی تحفظ اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سید محمد علی شاہ کا اچانک مختلف مارکیٹ کا دورہ

0

خیرپور,27مارچ(اے پی پی ):رمضان المبارک میں عوام کے معاشی تحفظ اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سید محمد علی شاہ کا اچانک مختلف مارکیٹ کا دورہ،کھانے پینے کی ایشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کرنی  کی ہدایت،خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے عائد کیے گے۔

ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خیرپور محمد علی شاہ نے اشیاء روزمرہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مارکیٹ اور بازاروں کا دورہ کیا۔ ٹھہڑی ٹاؤن کے مختلف بازاروں اور ریڑھی بانوں کا سرپرائز وزٹ کرتے ہوئے اشیاء کی مقررہ نرخوں پردستیابی کا جائزہ لیا۔انہوں نے گرانفروشی، ناپ تول میں کمی اور سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکاندارو ں کو بھاری جرمانے عائد کئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد علی کا کہنا تھا کہ خیرپور ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عوام کو معاشی تحفظ اور اشیاء روز مرہ کی قیمتوں میں ریلیف فراہمی کے لئے متحرک ہے یکم رمضان المبارک تا اب تک گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، ناپ تول میں کمی اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر متعد  جرمانے، کئے  گئے ہیں۔