وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس

0

کوئٹہ، 26 مارچ (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اورجماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرکے اتفاق رائے سے سینٹ کے لئے  نامزد امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کے لئے حکمت عملی کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ ، میر محمد صادق عمرانی،  میر ظہور احمد بلیدی،  حاجی علی مدد جتک،  میر عبیداللہ گورگیج،  مولوی نور اللہ،  محترمہ مینا مجید اور سنجے کمار  نے شرکت کی۔