شہر بھر کے پارکس کی خوبصورتی کیلئے ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کے اقدامات جاری

16

راولپنڈی، 09 فروری ( اے پی پی): ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کے پارکس کو خوبصورت بنانے کے اقدامات جاری ہیں، پھول پودوں کی نگہداشت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تاریخی لیاقت باغ کی خوبصورتی کو بڑھانے اور صاف صفائی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں،باغ میں رنگ برنگے پھول اور پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں اور خوبصورتی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے،اس کے علاوہ باغ سے منسلک نرسری میں سردی کی مناسبت سے پھولوں اور پودوں کی نگہداشت کا کام جاری ہے،جس سے راولپنڈی میں پودوں کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔

ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کا عملہ پوری محنت اور ذمہ داری کے ساتھ باغ میں ہارٹیکلچر کے امور انجام دے رہا ہے تاکہ اسکی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے،احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام پارکوں کو بھرپور اعلیٰ معیار کو سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ پارکوں میں شہری تفریح کر سکیں،شہر بھر کے پارکوں کو پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق خوبصورت بنائیں گے اور  بہترین تفریحی سہولیات فراہم کریں گے۔