طبی سہولیات عوام کی دہلیز پر، ڈپٹی کمشنر لودھراں کا فیمیلی ہسپتال کا اچانک دورہ

14

لودھراں ,7 فروری (اے پی پی ):طبی سہولیات کو عوام کی پہنچ میں لانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لودھراں متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے فیمیلی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں صفائی و ستھرائی، فارمیسی سٹور، آپریشن تھیٹرز اور طبی مشینری کی فعالیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فیمیلی ہسپتال آنے والے مریضوں کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی جانب سے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ایشو کو فوری طور پر حل کرے گی، مریضوں کو ہسپتال سے ہی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مریضوں و ان کے لواحقین کا طبی سہولیات سے مطمئن ہونا انتہائی ضروری ہے۔