ٹنڈوجام 7 ستمبر (اے پی پی) : سندھ میں منفرد صوفی تنظیم نے 271 ارب درود شریف اور 49 ہزار کے قریب قرآن کریم کے ختم شریف کا سب سے بڑا اجتماع اور لوگوں کی فلاح و بہبود اور سندھ و ملک کی ترقی کے لیے دعائیں کی ہیں، سندہ سمیت ملک سے ہزاروں افراد شریک، ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ کی منفرد عاشق رسول صوفی تنظیم انجمن غلامان قلندر کی جانب باوفا صوفی بزرگ محمد علی قلندری کا سالانہ عرس مبارک اور درود شریف کی سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، جوکی انتہائی احترام اور ایس او پیز کے مطابق کیا گیا، سالانہ درود پاک کی محفل میں پڑھے گئے 271 ارب 27 کروڑ 15 لاکھ 49 ہزار 150 درود پاک اور قرآن کریم 48949 ختم شریف ، دلائل الخیرات 619 ، آیت کریمہ 973820 ، سورہ یاسین 724572 ، سورہ رحمن 1012 کی اجتماعی دعا بھی کی گئی ، اور لوگوں کے فلاح و بھبود اور سندھ اور ملک کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں، صوفیانی روحانی جماعت انجمن غلامان قلندر کے رہنما سید غلام حیدر شاہ قلندری نے اجتمائی دعا کروائی، اس موقع پر سندھ ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے کئی حصوں سے قلندری جماعت کے ہزاروں کارکنان پروگرام میں شریک ہوئے۔ تقریب سے قبل درگاہ کے غسل دیا گیا، اور تقریب کا باظابطہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور نعت خوانی بھی کی گئی ، دوران تقریب زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنے والے گروپ کو انجمن غلامان قلندر ویلفیئر سندھ کی جانب سے کتابیں انعام کے طور پر دی گئیں۔ اپنے روحانی خطاب میں انجمن غلامان قلندر کے سربراھ سید غلام حیدر شاھ قلندری نے کہا کہ انجمن غلامان قلندردنیا کی واحد جماعت ہے جو سرکار دو عالمﷺ اور ان کی آل سے محبت کا درس دیتا ہے، ہماری جماعت بغیر کسی مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت صرف درود شریف اور اللہ کی عبادت پر یقین رکھتی ہے، اس جماعت میں 90 فیصد نوجوان مسلسل درود شریف کا ورد کرتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا سائیں محمد علی قلندری ایک سنیاسی کی طرح مسلسل حضورٖﷺ کی محبت اور مسلسل درود شریف کیلئے تبلیغ کرتے رہے اور نوجوانوں کو سماجی برائیوں، نشہ اور زمانے کی لذتوں سے خبردار کرتے رہے اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں سگریٹ اور اسلحے کے بجائے تسبیح تھمادی اور یہی وجہ ہے کہ آج سندھ کے کونے کونے سے لاکھوں نوجوان درود شریف کا نذرانہ سرکار دوعالمﷺ کو بیجھتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا سائیں محمد علی قلندری نے زندگی کی آسائشیں قربان کیں اور عشق رسول میں مسلسل سفر میں رہے، اور ہمیشہ کے لیے ایک تاریخ میں اپنے آپ کو امر کرگئے، اس موقع پر حضرت سید یوسف شاہ رح کے فرزند سید غلام مصطفیٰ شاہ ، بابا سائیں غلام حیدر شاہ کے فرزند سیدعلی حیدر شاہ ، ڈاڈا سائیں سید عبدالرحمان شاہ ، سید یوسف شاہ گروپ انچارج شبیر برفت ، گرہوڑی گروپ کے انچارج محمد ابراہیم ھالیپوٹو، نورانی سرکار گروپ کے انچارج ماما حسین بخش بلیدی ، سچل سرمست گروپ انچارج ماما عرس جتوئی ، سمن سرکار گروپ انچارج محمد بخش ناھیون ، علی نواز میمن ، سجاد درس ، شہباز گروپ انچارج شفیع محمد سولنگی ، رحمت اللہ بھرگڑی ، زید اللہ چانڈیو اور دیگر نے خطاب کیا۔