ملتان۔11ستمبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے غلہ وسبزی منڈیوں،ہول سیل ڈیلرز کی سپلائی لائن کی چیکنگ کی جائے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز مہنگائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزیدکہا کہ طلب و رسد کے نظام کو شفاف بناکر کمیشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے تاکہ موثر انداز سے مصنوعی مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ آڑھتی، ہول سیل ڈیلرپرائس لسٹ آویزاں کریں تاکہ ذخیرہ اندوز،کمیشن مافیا کا کڑااحتساب کیا جاسکے۔ ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ چکن،سبزیاں ،دالوں سمیت اشیا خوردونوش کی سستی سپلائی چین یقینی بنائی جائے اور ہول سیل ڈیلرز عوام کا احساس کرتے ہوئے سستی سپلائی ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سرکاری ریٹس کا نوٹیفیکیشن کریں تاکہ عوام کو سستی اشیا خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اجناس کی مارکیٹ میں گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں حکومت پنجاب نے مہنگائی کنٹرول کرکے عوام کو براہ راست ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے۔
Home National District News مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے غلہ وسبزی منڈیوں،ہول سیل ڈیلرز کی سپلائی...