صوبہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈورڈ کالج ایک تاریخی و معیاری مقام رکھتا ہے؛گورنر شاہ فرمان 

18

پشاور، 28اکتوبر(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ صوبہ کے تعلیمی اداروں میں ایڈورڈ کالج ایک تاریخی و معیاری مقام رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم ایڈورڈ کالج کی تاریخی علمی حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے بورڈ آف گورنرز ایڈورڈ کالج کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔  اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ایڈورڈز کالج کے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے اہلیت و تجربہ اور کالج کی روایات کی روشنی میں ایگزیکٹو کمیٹی کو بھی بحال کرنے کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی  اور کالج کے مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا مرحلہ بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش، سیکرٹری اعلی تعلیم داؤد خان، کمشنر پشاور ریاض محسود، بشپ ہیمفرے سرفراز پیٹر، سارہ صفدر و دیگر بورڈ اراکین نے بھی شرکت کی۔