حسن ابدال،09نومبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی ہدایات پر اٹک پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلہ میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ڈی ایس پی سرکل حسن ابدال راجہ فیاض الحق کی سربراہی میں اور ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال انسپکٹر رضوان اللہ کی زیر نگرانی ،ایس آئی محمد کوثر انچارج پولیس چوکی جھاری کس معہ ٹیم نے جوئے کی اطلاع پر جہاں آباد ریڈ کیا تو 8 اشخاص جن میں حبیب الرحمن،محمد شفیق،عمیر احمد ،لیاقت،عظمت دین،محمد عامر ،شوکت محمود،رکن زمان شامل ہیں، کھلی جگہ پر قمار بازی میں مصروف تھے جنہیں موقع پر سے گرفتار کر لیا اور ان سے کل مالیتی رقم 268750روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا۔











