لاہور 11 نومبر (اے پی پی): معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے الحمراء میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاہے سرکاری آٹا 55 روپے اور درآمدی چینی 90 روپے فی کلو پر وافر مقدار میں موجود ہے حسان خاور نے مزید کہا کہ عوام اپنی آواز اور شکایت ہم تک پہنچائیں ہم بھرپور ایکشن لیں گےآج حکومت کے ایکشن سے مافیا کی دم پر پاؤں آیا ہےشور تو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔











