پشاور، 23 دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام بین الامذاہب ہم آہنگی، محبت اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے، اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے تدارک کے لئے ضروری ہے کہ اقلیتی برادری کے لئے مزید بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ ونڈو پشاور میں منعقدہ کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا،جسمیں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
معاون خصوصی نے اقلیتی برادری کے رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر کی اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کی۔











