اسلام آباد،29دسمبر (اے پی پی):بحریہ یونیورسٹی، اسلام آباد کے طلباء وطالبات کے وفد نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ وفد 52 افراد پر مشتمل تھا جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ بھی شامل تھے۔ وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی دیکھی اور سینیٹ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ وفد کو ایوان بالا کے آئینی و قانونی کردار، کارکردگی انتخابات کے طریقہ کار اور قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاوس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔











