لاہور، 29 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ سموگ، فضائی آلودگی، ڈینگی اور کورونا کے مسلسل منڈلاتے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ شہر میں صفائی مہم کے حوالے سے متحرک ہے اور لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کے ہمراہ برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن ،فیصل ٹاؤن اور غالب مارکیٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو سائٹ پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نےصفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں ایل ڈبلیو ایم سی ک اورے ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کو چیک کیا ۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری کو بھی چیک کیا اور پورے لاہور شہر کے اندر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔
وائس چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل عثمان احمد،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔











