کوئٹہ،12جنوری(اے پی پی ): گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں گلوبل وارمنگ ، ڈیموں کی تعمیر ، زرعی شعبہ کی ترقی ، پانی کے درست استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات پر بات ہوئی ۔
گورنر کا کہنا تھا کہ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوئی ہے، آبی زخائر کے حوالے سے جامع پلاننگ نہ کی گئی تو صوبہ کو خطرناک صورتحال کا سامنا ہوگا ۔ انہوں نے وزیر اعظم بلین ٹری سونامی پراجیکٹ اور پاکستان کے ماحول دوست اقدامات پر بھی بات کی ۔











