کابینہ کی اہم کرمینل لا ریفارمز کی منظوری، ‏ماڈرن ڈیوائسز کو شواہد کی فہرست میں شامل کیا جائیگا

22

اسلام آباد،25جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا ہے کہہ کابینہ نے کریمنل لاء ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت ہر فوجداری کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنا لازمی ہوگا، 9 ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر مجسٹریٹ یا جج تاخیر کی وجہ سے آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ جج مناسب وجوہات بیان نہ کر سکا تو کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ضمانت کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے، کریمنل مقدمات میں پلی بارگین کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ مالی مقدمات کا بوجھ عدلیہ پر کم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم از کم بی اے لازمی ہوگی، پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ خودمختار پراسیکیوشن سروس قائم کی جا رہی ہے۔ ماڈرن ڈیوائسز کو شواہد کی فہرست میں شامل کیا جائیگا۔