یکم جنوری سے اب تک 83 ہزار سے زائد لوگ صحت کارڈ کے تحت ہسپتالوں میں داخل ہوئے، جس کے 1700 کروڑ کے کلیم آ چکے ہیں: حان خاور

18

لاہور 9 فروری ( اے پی پی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ دم توڑ رہا ہے۔ اپوزیشن صرف ڈگڈگی بجا رہی ہے ورنہ ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے لاہوریوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ملک انٹرنیشنل کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی سیکورٹی ہر لحاظ سے ہماری ترجیح ہے۔ ایسے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں لیکن ہمیں انہیں برداشت کرنا ہے اور جوش و خروش کے ساتھ پی ایس ایل میں شرکت کرنی ہے۔