نیا پاکستان قومی صحت کارڈ وزیراعظم عمران خان کا ایک انقلابی پروگرام ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور کی میڈیا سے گفتگو

60

لاہور، 12فروری (اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ وزیراعظم پاکستان کا ایک انقلابی پروگرام ہے ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اگلے تین سالوں کے لئے پنجاب میں صحت کارڈ کیلئے  400 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جس کے ذریعے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔