پاکستان اور ترکی کا تعلق صدیوں  سے ہے ، وقت گزرنے کیساتھ یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر  ہوتا  جا رہا ہے ؛ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری  

20

لاہور،18فروری  (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری  نے کہا ہے کہ پاکستان  اور  ترکی کا  تعلق  صدیوں  سے ہے ، وقت   گزرنے  کیساتھ  یہ رشتہ  مضبوط  سے مضبوط تر  ہوتا  جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں مسلم انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مولانا جلال الدین رومی اور علامہ اقبال کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے   کہا کہ علامہ اقبال اور جلال الدین رومی کا زمانہ الگ الگ ہے لیکن لگتا ہے کہ دونوں ایک زمانے میں پلے اور حقیقی بھائی ہیں،دونوں نے دنیا کو میانہ روی کی تعلیم دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ہمارے دینی مدارس میں جلال الدین رومی اور شیخ سعدی کو پڑھایا جاتا تھا جب تک مولانا رومی کو پڑھایا جاتا رہا تب تک ہم صحیح نہج پر تھے،بعد میں دونوں کو پڑھنا چھوڑ کر ہم انتہا کی طرف چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال پر ہم نے کفر کے فتوے دیے لیکن علامہ اقبال نے کہا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ میرے فقروں کے علاوہ جمعہ مکمل نہیں ہوگا۔

سورس: وی این ایس، لاہور