ملتان؛آر پی او جاوید اکبر ریاض کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

80

ملتان، 19 فروری (اے پی پی ):  آر پی او جاوید اکبر ریاض کی صدارت میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا  گیا ،اجلاس میں سی پی او خرم شہزاد،ایس ایس پی آپریشن حسام بن اقبال شریک ہوئے اور وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اور اجلاس میں ملتان ریجن میں امن و امان صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور جرائم کی نوعیت اور پولیس اقدامات پر غور کیا گیا۔

 آر پی او  نے کہا  کہ سنگین مقدمات کے اشتہاری ترجیحی بنیاد پر گرفتار کریں ، افسران سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگرانی خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔

 آر پی او نے کہا کہ  پتنگ بازی،پتنگ فروشی،پتنگ سازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں ۔انہوں  نے کہا آتش بازی،ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش کی سختی سے روکیں اور پولیس آئی ٹی سسٹم کے تحت تھانوں،دفاتر کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور انہوں نے کہا کہ سماجی برائیوں کے خاتمہ کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔

سورس:وی این ایس، ملتان