اٹک،براہمہ انٹرچینج کے قریب بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

67

اٹک،1مارچ  (اے پی پی):ضلع اٹک میں اسلام آباد پشاور موٹر وے پر قائم براہمہ انٹرچینج کے قریب بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹر ورے ایم ون پر براہمہ انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے، اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ کو محفوظ بنایا  لیکن گاڑی میں سوار افراد موقع سے فرار پائے گئے۔ حادثے کی شکار ہونے والی گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی کے پچھلے خانے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس  میں 23 کلو گرام افیون 21 کلو گرام چرس اور پانچ 5 کلو گرام ہیروئین برآمد ہوئی، پولیس نے گاڑی بمع برآمد شدہ منشیات ضروری قانونی کارروائی اور اندراج ایف آئی آر کے لئے اٹک پولیس کے حوالے کر دی گئی جبکہ  ملزمان کی تلاش جاری ہے۔