پنجاب فوڈاتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈآپریشن جاری،2ہزار30لیٹرملاوٹی دودھ تلف

32

مظفرگڑھ،29 مارچ (اےپی پی): پنجاب فوڈاتھارٹی نےملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈآپریشن جاری رکھتےہوئےگھی فیکٹری اور واٹرفلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بندکردی،اس کے ساتھ ہی ناکہ لگاکر2ہزار30لیٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق  کارروائیاں رشیدآباد بہشتی پل،شاہ جمال اور 5کلومیٹرجھنگ روڈمظفرگڑھ میں کی گئیں۔کارروائیاں رشیدآباد بہشتی پل،شاہ جمال اور 5کلومیٹرجھنگ روڈمظفرگڑھ میں کی گئی۔

ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہاکہ گھی کا سیمپل فیل آنےپرجھنگ روڈمظفرگڑھ میں معروف گھی فیکٹری کی پروڈکشن اصلاح تک بندکی گئی ہے اور کہا کہ پانی میں آرسینک کی مقدار زیادہ پائےجانے پرشاہ جمال میں واٹرفلٹریشن پلانٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی کردی گئی۔اس کےساتھ ہی ان کا مزیدکہناتھاکہ ڈائری سیفٹی ٹیم نے بہشتی پل پرناکہ لگاکر2ہزار30لیٹرملاوٹی دودھ پکڑکر تلف کردیا۔ملاوٹی اورغیرمعیاری اشیاء کی ترسیل نہیں ہونےدیں گے۔عوام کی صحت کےساتھ ملاوٹ مافیا کو نہیں کھیلنےدیں گے۔