دنیا میں جیو پولیٹیکل صورتحال بدل رہی ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں کتنے مواقع موجود ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان سی آئی او سمٹ اور ایکسپو 2022 سے خطاب

33

کراچی۔29مارچ  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمنگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں سولیوشن انکارپوریشن کے زیر اہتمام 8ویں پاکستان سی آئی او سمٹ اور ایکسپو 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں جیو پولیٹیکل صورتحال بدل رہی ہے اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں کتنے مواقع موجود ہیں۔صدر مملکت نے آئی ٹی پروفیشنلز پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کے کئی شعبوں میں ملازمتوں کے مختلف مواقع موجود ہیں،وفاقی حکومت نے بہت اچھی آئی ٹی پالیسی متعارف کرائی ہے ،آئی ٹی کمپنیوں اور آئی ٹی انڈسٹری کے سربراہان اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔