اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہے کہ نواز شریف کی بھارتی، اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کسی سے ڈھکی چھُپی نہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، پاکستان کی حاکمیت اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دھمکی آمیز خط کا جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے کچھ فیصلے بھی کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی قابل اعتراض خط ہے جو پاکستان کی حکومت کو تحریر کیا گیا جس میں واضح طور پر حکومت تبدیل کرنے کا عندیہ اور دھمکی دی گئی۔











