شہباز شریف ضمانت پر ہیں کل انکی ضمانت کی منسوخی کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

29

اسلام آباد۔1اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف ضمانت پر ہیں کل انکی ضمانت کی منسوخی کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوگا، دونوں باپ بیٹا شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت سے ضمانت پر رہا ہیں، ایک وزارت عظمیٰ اور دوسرا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن بیٹھا ہے، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے، جو لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں، ان کی شیروانیاں ٹنگی رہیں گی، ان کو پاجامے نہیں ملیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت کی منسوخی کے لئے درخواست دائر کریں گے۔