اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنجاب اسمبلی میں جیمرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز کی تنصیب صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز نصب کرنا صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ فرائض سے روکنے کی کوشش ہے، پونے چار سال تک پی ٹی آئی نے میڈیا پر پابندیاں لگائیں، سینسر شپ کی، صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر ظلم کیا، آج ایک بڑا الیکشن ہو رہا ہے اور صحافیوں کو ان کی ذمہ داریوں سے روکنے کے لئے جیمرز لگائے گئے ہیں، ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری سے جیمرز فوری طور پر ہٹائے جائیں۔











