کراچی ۔20مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 4 برسوں میں ڈالر 115 سے 189 تک پہنچا۔ قوم پوچھتی ہےکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟ وزیر اعظم نے کہا کہ لگژری اشیاء پر پابندی لگائی تاکہ روپیہ مستحکم ہو ۔ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تو ڈالر 189 پر تھا، اسی دن 8 روپے سستا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آ گئی، میں یہاں کوئی پوائنٹ سکورنگ کرنے نہیں آیا لیکن جب پچھلی حکومت کو پتہ چلا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو جائے گی تو ان کو کسی چالاک آدمی نے مشورہ دیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ روک دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا پڑے گا۔