پاکپتن،27 مئی (اے پی پی ): آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن پر ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے امروز مسجد بہار مدینہ پکا سدھار علاقہ تھانہ کلیانہ میں کھلی کچہری لگائی۔ ڈی پی او پاکپتن نے آنے والے لوگوں سے ان کی شکایات سنیں اور شکایات کے ازالے کے لئے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد پولیس دفاتر سے دور بیٹھے لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔











