اسلام آباد، 03 جون (اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت سنبھالتے ہی وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے مسائل حل کیے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری سطح پر کفایت شعاری کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کا جلد اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے کارٹیل اور مافیاز کو ختم کر کے دکھائیں گے











