اسلام آباد،6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک وعوام کے مفاد میں اشتہارات دینا حکومت کا استحقاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے پچہتر سالہ سفارتی تعلقات پر اشتہار دیا گیا، ترکی میں بھی ان تعلقات کو منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے تین ارب 29 کروڑ کے اشتہارات دیئے، ان کے واجبات تک ادا نہیں کئے، پی ٹی آئی کے جھنڈوں والے اشتہارات کے واجبات ہم ادا کر رہے ہیں۔











