لاہور؛ ڈپٹی کمشنر آفس میں مارکیٹوں کے اوقات کار اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس

30

لاہور، 9 جون ( اے پی پی ): پی اے رمضان صدیق بھٹی اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ  کی زیر صدارت  ڈپٹی کمشنر آفس میں مارکیٹوں کے اوقات کار اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

ایم پی اے طارق گل، ایم پی اے رابعہ فاروقی، اے سی عدنان رشید تاجر رہنما سہیل بٹ، مردان علی زیدی، شاہد نذیر، عمران سلیمی، احمد نواز، عمران خان سمیت دیگر تاجر رہنما شریک ہوئے ۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جبکہ  تاجر برادری حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مارکیٹوں کو وقت کے مطابق بند کریں۔