پچھلے چار سالوں میں حکومت کی نااہلی کے باعث پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے منفی ہو گئے ؛ مفتاح اسماعیل

5

اسلام آباد ، 09 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہے   پچھلے 4 سالوں میں حکومت کی نااہلی کے باعث پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے منفی ہو گئے ہیں۔

جمعرات کو یہاں مالی سال 2021-22 کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  کہا ہے کہ پائیدار اور جامع معاشی ترقی کا حصول ہماری ترجیح  ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ،‏ملک میں تمام صنعتوں کو گیس دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017-18 میں ہم گندم، چینی اور کپاس برآمد کر رہے تھے ، اس سال تین ملین ٹن گندم درآمد  کرنا پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ درآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 48 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات 28 فیصد بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت کی سمت سدھارنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑرہے ہیں۔