اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف پیر کوقومی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت انتہا پسند ملک بن چکا ہے جہاں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوری دنیا میں اس معاملہ پر آواز اٹھائی جائے۔











